Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
402 - 872
    تیرہواں باب

                     ہجرت کا آٹھواں سال

  ۸ ھ؁
ہجرت کا آٹھواں سال بھی حضور سرورکائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی مقدس حیات کے بڑے بڑے واقعات پر مشتمل ہے۔ ہم ان میں سے یہاں چند اہمیت و شہرت والے واقعات کا تذکرہ کرتے ہیں۔
جنگ موتہ
''موتہ'' ملک شام میں ایک مقام کا نام ہے۔ یہاں   ۸ھ؁ میں کفرواسلام کا وہ عظیم الشان معرکہ ہوا جس میں ایک لاکھ لشکر کفار سے صرف تین ہزار جاں نثار مسلمانوں نے اپنی جان پر کھیل کر ایسی معرکہ آرائی کی کہ یہ لڑائی تاریخ اسلام میں ایک تاریخی یادگار بن کر قیامت تک باقی رہے گی اور اس جنگ میں صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی بڑی بڑی اولوالعزم ہستیاں شرف شہادت سے سرفراز ہوئیں۔(1)
اس جنگ کا سبب
اس جنگ کا سبب یہ ہوا کہ حضوراقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ''بصریٰ'' کے بادشاہ یا قیصر روم کے نام ایک خط لکھ کر حضرت حارث بن عمیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ذریعہ روانہ فرمایا۔ راستہ میں ''بلقاء'' کے بادشاہ شرحبیل بن عمروغسانی نے جوقیصر روم کا باج گزار تھا حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے اس قاصد کو نہایت بے دردی کے ساتھ رسی میں باندھ کر قتل کردیا۔ جب بارگاہ رسالت میں اس حادثہ کی اطلاع پہنچی تو قلب مبارک پر انتہائی
1۔۔۔۔۔۔المواھب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی، باب غزوۃ موتۃ، ج۳، ص۳۳۹۔۳۴۱، ۳۴۴
Flag Counter