Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
366 - 872
میں جس شخص نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے تم میں سے ان کا سب سے قریبی رشتہ دار کون ہے؟ ابوسفیان نے کہاکہ ''میں'' قیصر نے ان کو سب سے آگے کیااور دوسرے عربوں کو ان کے پیچھے کھڑا کیا اور کہا کہ دیکھو! اگر ابوسفیان کوئی غلط بات کہے تو تم لوگ اس کا جھوٹ ظاہر کردینا۔ پھر قیصر اور ابوسفیان میں جو مکالمہ ہوا وہ یہ ہے۔

قیصر:    مدعی نبوت کا خاندان کیسا ہے؟

ابوسفیان:    ان کا خاندان شریف ہے۔

قیصر:    کیا اس خاندان میں ان سے پہلے بھی کسی نے نبوت کا دعویٰ کیا تھا؟

ابوسفیان:    ''نہیں''۔

قیصر:    کیا ان کے باپ داداؤں میں کوئی بادشاہ تھا؟

ابوسفیان:    نہیں ۔

قیصر:    جن لوگوں نے ان کا دین قبول کیا ہے وہ کمزور لوگ ہیں یا صاحب اثر؟

ابوسفیان:    کمزور لوگ ہیں۔

قیصر:    ان کے متبعین بڑھ رہے ہیں یا گھٹتے جارہے ہیں؟

ابوسفیان:    بڑھتے جارہے ہیں۔

قیصر:    کیا کوئی ان کے دین میں داخل ہوکر پھر اس کو ناپسند کرکے پلٹ بھی 

جاتا ہے؟

ابوسفیان:    ''نہیں''۔

قیصر:    کیا نبوت کا دعویٰ کرنے سے پہلے تم لوگ انہیں جھوٹا سمجھتے تھے؟

ابوسفیان:    ''نہیں''۔