Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
33 - 872
اس کتاب کا صرف چودہ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوجانا اس کو اس کے سواکچھ بھی نہیں کہہ سکتا کہ
ذٰلِکَ فَضْلُ اللہِ یُؤْتِیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَاللہُ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیۡمِ ﴿21﴾ (1)
یعنی یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے وہ جس کو چاہتاہے اپنا فضل عطافرماتاہے اوراللہ تعالیٰ بہت بڑے فضل والا ہے ۔
ملتجیانہ گزارش
    جن پریشان کن حالات میں اس کتاب کی ترتیب وتالیف ہوئی ہے وہ آ پ کے سامنے ہیں اس لئے اگر ناظرین کرام کو اس میں کوئی کمی یا خامی نظر آئے، تومیں بہت ہی شکر گزارہوں گا کہ وہ میری اصلاح فرماکر مجھے اپنا ممنون احسان بنائیں اور اس کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد ازراہِ کرم ایک کا رڈلکھ کر مجھے اپنے تاثرات سے ضرور مطلع فرمائیں تاکہ آئندہ ایڈیشنوں میں خامیوں کی تکمیل اورآپ کے حکموں کی تعمیل کر کے تلافی مافات کرسکوں ۔
شکریہ ودُعا
    آخر میں اپنے شاگرد رشید وعزیز سعید مولوی محمد ظہیر عالم صاحب آسی قادری نیپالی سلمہ اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے اس کتاب کا املاء تحریر کرنے اور حوالوں کو تلاش کرنے میں نہایت ہی اخلاص کے ساتھ میری مدد کی۔ اسی طرح اپنے دوسرے تلمیذباتمیز اخی فی اللہ مولوی محمد نعیم اللہ صاحب مجددی فیضی سلمہ اللہ تعالیٰ کا بھی شکر گزارہوں کہ وہ میری دوسری تصنیفات کی طرح اس کتاب کی کاپیوں اور پروفوں کی تصحیح اوراس کی طباعت واشاعت کی جدو جہد میں میرے شریک کار رہے ۔ مولیٰ تعالیٰ ان
Flag Counter