Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
328 - 872
اپنے دست مبارک میں لے کر ایک کپڑے پر بکھیر دیا اور تمام اہل خندق کو بلا کر فرمایا کہ خوب سیر ہو کر کھاؤچنانچہ تمام خندق والوں نے شکم سیر ہو کر ان کھجوروں کو کھایا۔ (1) 

(مدارج جلد۲ ص۱۶۹)

یہ دونوں واقعات حضور سرور کائنات صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے معجزات میں سے ہیں۔
اسلامی افواج کی مورچہ بندی
حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے خندق تیار ہو جانے کے بعد عورتوں اور بچوں کو مدینہ کے محفوظ قلعہ میں جمع فرما دیا اور مدینہ پر حضرت ابن اُمِ مکتوم رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو اپنا خلیفہ بنا کر تین ہزار انصار و مہاجرین کی فوج کے ساتھ مدینہ سے نکل کر سَلَع پہاڑ کے دامن میں ٹھہرے سلع آپ کی پشت پر تھااور آپ کے سامنے خندق تھی۔ مہاجرین کا جھنڈا حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ میں دیااور انصار کا علمبردار حضرت سعد بن عبادہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو بنایا۔ (2)(زرقانی جلد۲ ص۱۱۱)
کفار کا حملہ
کفار قریش اور ان کے اتحادیوں نے دس ہزار کے لشکر کے ساتھ مسلمانوں پر ہلابول دیا اور تین طرف سے کافروں کا لشکر اس زور شورکے ساتھ مدینہ پر امنڈ پڑا کہ شہر کی فضاؤں میں گردو غبار کا طوفان اٹھ گیااس خوفناک چڑھائی اور لشکر کفار کے دل بادل کی معرکہ آرائی کا نقشہ قرآن کی زبان سے سنیے:
1۔۔۔۔۔۔مدارج النبوت ، قسم سوم ، باب پنجم ،ج۲،ص۱۶۹،۱۷۰ملخصاً

2۔۔۔۔۔۔السیرۃ الحلبیۃ، باب ذکرمغازیہ، غزوۃالخندق، ج۲، ص۴۲۱،۴۲۲ملتقطاً

والمواھب اللدنیۃ وشرح الزرقانی،باب غزوۃ الخندق...الخ، ج۳،ص۳۵
Flag Counter