| سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم |
ہوا تھاآپ نے اپنے دست مبارک سے پھاوڑا مارا تو وہ چٹان ریت کے بھربھرے ٹیلے کی طرح بکھر گئی۔(1)(بخاری جلد۲ ص۵۸۸ خندق) اور ایک روایت یہ ہے کہ آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے اس چٹان پر تین مرتبہ پھاوڑا ماراہر ضرب پر اس میں سے ایک روشنی نکلتی تھی اور اس روشنی میں آپ نے شام و ایران اور یمن کے شہروں کو دیکھ لیااور ان تینوں ملکوں کے فتح ہونے کی صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو بشارت دی۔(2)(زُرقانی جلد۲ ص۱۰۹ و مدارج ج۲ ص۱۶۹) اور نسائی کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے مدائن کسریٰ و مدائن قیصر و مدائن حبشہ کی فتوحات کا اعلان فرمایا۔(3)(نسائی ج۲ ص۶۳)
حضرت جابررضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دعوت
حضرت جابر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ فاقوں سے شکم اقدس پر پتھر بندھا ہوا دیکھ کر میرا دل بھر آیاچنانچہ میں حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سے اجازت لے کر اپنے گھر آیا اور بیوی سے کہا کہ میں نے نبی اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کو اس قدر شدید بھوک کی حالت میں دیکھا ہے کہ مجھ کو صبر کی تاب نہیں رہی کیا گھر میں کچھ کھانا ہے؟ بیوی نے کہا کہ گھر میں ایک صاع جو کے سوا کچھ بھی نہیں ہے،میں نے کہا کہ تم جلدی سے اس جو کو پیس کر گوندھ لواور اپنے گھر کا پلا ہوا ایک بکری کا بچہ میں نے ذبح کرکے اس کی بوٹیاں بنا دیں اور بیوی سے کہا کہ جلدی سے تم گوشت روٹی تیار کر لومیں حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کو بلا کر
1۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتاب المغازی،باب غزوۃ الخندق...الخ،الحدیث:۴۱۰۱،ج۳، ص۵۱ملتقطاً والمواھب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی،باب غزوۃ الخندق...الخ،ج۳،ص۲۷ 2۔۔۔۔۔۔المواھب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی،باب غزوۃ الخندق...الخ، ج۳،ص۳۱ 3۔۔۔۔۔۔سنن النسائی،کتاب الجھاد،باب غزوۃ الترک والحبشۃ،الحدیث:۳۱۷۳،ص۵۱۷ملخصاً