Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
302 - 872
کچھ مال تجارت بھی ساتھ تھاجب جنگ نہیں ہوئی تو مسلمانوں نے تجارت کرکے خوب نفع کمایااورمدینہ واپس چلے آئے۔ (1)(مدارج جلد۲ ص۱۵۱ وغیرہ)
۴ ھ؁ کے متفرق واقعات
(۱)اسی سال غزوۂ بنو نضیر کے بعد جب انصار نے کہا کہ یا رسول اﷲ!صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم بنو نضیر کے جو اموال غنیمت میں ملے ہیں وہ سب آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم ہمارے مہاجر بھائیوں کو دے دیجیے ہم اس میں سے کسی چیز کے طلب گار نہیں ہیں تو حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے خوش ہو کر یہ دعا فرمائی کہ
    اَللّٰھُمَّ ارْحَمِ الْاَنْصَارَ وَاَبْنَآءَ الْاَنْصَارِ وَاَبْنَآءَ اَبْنَآءِ الْاَنْصَارِ۔
اے اﷲ! عزوجل انصارپر،اورانصارکے بیٹوں پراورانصارکے بیٹوں کے بیٹوں پررحم فرما۔(2)

(مدارج جلد۲ ص۱۴۸)

(۲)اسی سال حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے نواسے حضرت عبداﷲ بن عثمان غنی رضی اﷲ تعالیٰ عنہما کی آنکھ میں ایک مرغ نے چونچ مار دی جس کے صدمے سے وہ دورات تڑپ کر وفات پا گئے۔(3)(مدارج جلد ۲ ص۱۵۰)

(۳)اسی سال حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی زوجۂ مطہرہ حضرت بی بی زینب بنت خزیمہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی وفات ہوئی۔(4)(مدارج جلد ۲ ص۱۵۰)
 1۔۔۔۔۔۔مدارج النبوت،قسم سوم،باب چہارم،ج۲،ص۱۵۱ملتقطاً وملخصاً 

والمواھب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی، باب غزوۃ بدرالاخیرۃ...الخ،ج۲،ص۵۳۵

2۔۔۔۔۔۔مدارج النبوت ، قسم سوم ، باب چہارم ،ج۲،ص۱۴۹

3۔۔۔۔۔۔مدارج النبوت ، قسم سوم ، باب چہارم ،ج۲،ص۱۴۹،۱۵۰

4۔۔۔۔۔۔مدارج النبوت ، قسم سوم ، باب چہارم ،ج۲،ص۱۴۹،۱۵۰
Flag Counter