Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
30 - 872
معلوم ہوا کہ سیرت نبویہ کے موضوع پر ایک اتنی مختصر اورجامع کتاب لکھ دی جائے جس کو مسلم طبقہ اپنے قلیل ترین اوقات فرصت میں صرف چند نشستوں کے اندر پڑھ ڈالے اوراس کو اپنے ذہن وحافظہ میں محفوظ رکھے ۔ 

ثالثاً: یہ کہ میرے نزدیک اس موضو ع پر مبسوط ومفصل کتا ب کی تدوین وتالیف تو بہت ہی آسان کام ہے مگر اس کی طباعت واشاعت کا انتظام کرنا غریب طبقہ علما کے لئے اتنا ہی مشکل کام ہے جتنا کہ ہمالیہ کی بلند چوٹیوں کو سرکرلینا،کیونکہ مسلمانان اہل سنت کا مالدار طبقہ لغو اورفضول کاموں میں تو لاکھوں کی دولت اڑادینے کو اپنے لئے اتنا ہی آسان سمجھتاہے جتنا کہ اپنی ناک پر سے مکھی اڑا دینے کو ،لیکن کسی دینی ومذہبی کتاب کی طباعت یا اس کی خریداری میں اس کے لئے ایک نیا پیسہ لگادینا اتنا ہی دشوار اور کٹھن کام ہے جتنا کہ اپنی کھال کو اتار کر پامال کردینا ۔ یہ وہ تلخ حقیقت ہے کہ جس کی تلخی سے بار بار تجربات کے کام ودہن بگڑ چکے ہیں لہٰذا ان تجربات کی بنا پر میں نے یہی بہتر سمجھا کہ میں بس اتنی ہی ضخیم کتاب لکھوں جس کی طباعت واشاعت کے اخراجات کا سارا بار میں خود ہی اٹھا سکوں اورمجھے کسی کے آگے دست سوال دراز کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔
سبب ِتالیف
اولاً: توخود ایک مدت دراز سے یہ نیک تمنا میرے دل کی گہرائیوں میں موجزن رہتی تھی کہ میں اپنے قلم سے حضور رحمت عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی حیات طیبہ اورآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی مقدس زندگی پرکوئی کتاب لکھ کر ان بزرگان ملت کا کفش بردار بن جاؤں جنہوں نے سیرت نبویہ کی تصنیف وتالیف میں اپنی عمروں کا سرمایہ صرف کر کے ایسی تجارت آخر ت کی کہ اس کے نفع میں انہیں ''رضی اللہ عنہم ورضوا عنہ'' کی دولت
Flag Counter