Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
255 - 872
ان لوگوں کے قدم جم گئے۔ چنانچہ اﷲ تعالیٰ نے قرآن مجیدمیں ان لوگوں کا تذکرہ فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ
اِذْ ہَمَّتۡ طَّآئِفَتٰنِ مِنۡکُمْ اَنۡ تَفْشَلَا ۙ وَاللہُ وَلِیُّہُمَا ؕ وَعَلَی اللہِ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُؤْمِنُوۡنَ ﴿۱۲۲﴾ (1)
جب تم میں کے دو گروہوں کا ارادہ ہوا کہ نامردی کر جائیں اور اﷲ ان کا سنبھالنے والا ہے اور مسلمانوں کو اﷲ ہی پر بھروسا ہونا چاہیے۔(آلِ عمران)

اب حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے لشکر میں کل سات سو صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم رہ گئے جن میں کل ایک سو زرہ پوش تھے اور کفار کی فوج میں تین ہزار اشرار کا لشکر تھاجن میں سات سوزرہ پوش جوان، دو سو گھوڑے،تین ہزار اونٹ اور پندرہ عورتیں تھیں۔ (2)

شہر سے باہر نکل کر حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے اپنی فوج کا معائنہ فرمایااور جو لوگ کم عمر تھے، ان کو واپس لوٹا دیا کہ جنگ کے ہولناک موقع پر بچوں کا کیا کام؟(3)
بچوں کا جوش جہاد
مگر جب حضرت رافع بن خدیج رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے کہا گیا کہ تم بہت چھوٹے ہو،تم بھی واپس چلے جاؤ تو وہ فوراً انگوٹھوں کے بل تن کر کھڑے ہو گئے تا کہ ان کا قد اونچا نظر آئے۔ چنانچہ ان کی یہ ترکیب چل گئی اور وہ فوج میں شامل کر لئے گئے۔

حضرت سمرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ جو ایک کم عمر نوجوان تھے جب ان کو واپس کیا
1۔۔۔۔۔۔پ۴،آل عمرٰن:۱۲۲

2۔۔۔۔۔۔ شرح الزرقانی علی المواھب، باب غزوۃ احد، ج۲،ص۴۰۱،۴۰۲

3۔۔۔۔۔۔المواھب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی، غزوۃ احد، ج۲،ص۳۹۹-۴۰۱ملتقطاً 

ومدارج النبوت، قسم سوم، باب چہارم، ج۲،ص۱۱۴
Flag Counter