Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
249 - 872
ہو کر نئے گھر میں گئیں تو عشاء کی نماز کے بعد حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم تشریف لائے اور ایک برتن میں پانی طلب فرمایا اور اس میں کلی فرما کر حضرت علی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے سینہ اور بازوؤں پر پانی چھڑکا پھر حضرت فاطمہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کو بلایا اور ان کے سر اور سینہ پر بھی پانی چھڑکا اور پھر یوں دعا فرمائی کہ یااﷲ میں علی اور فاطمہ اور ان کی اولادکو تیری پناہ میں دیتا ہوں کہ یہ سب شیطان کے شر سے محفوظ رہیں۔(1) (زُرقانی ج۲ ص۴)
۲ھ؁ کے متفرق واقعات
 (۱)اسی سال روزہ اور زکوٰۃ کی فرضیت کے احکام نازل ہوئے اور نماز کی طرح روزہ اور زکوٰۃ بھی مسلمانوں پرفرض ہو گئے۔(2)

(۲)اسی سال حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے عیدالفطر کی نماز جماعت کے ساتھ عید گاہ میں ادا فرمائی، اس سے قبل عیدالفطر کی نماز نہیں ہوئی تھی۔

(۳)صدقۂ فطر ادا کرنے کا حکم اسی سال جاری ہوا۔(3)

(۴)اسی سال ۱۰ ذوالحجہ کو حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے بقر عید کی نماز ادا فرمائی اور نماز کے بعد دو مینڈھوں کی قربانی فرمائی۔

(۵)اسی سال ''غزوهٔ قرقرالکدر''و''غزوهٔ بحران''وغیرہ چندچھوٹے چھوٹے غزوات بھی پیش آئے جن میں حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے شرکت فرمائی مگر ان غزوات میں کوئی جنگ نہیں ہوئی۔(4)
1۔۔۔۔۔۔المواہب اللدنیۃ و الزرقانی ،ذکر تزویج علی بفاطمۃ ، ج۲، ص۳۵۷۔۳۶۱ ملخصاً 

2۔۔۔۔۔۔المواھب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی، تحویل القبلۃ...الخ، ج۲،ص۲۵۳،۲۵۴

3۔۔۔۔۔۔المواھب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی، تحویل القبلۃ...الخ، ج۲،ص۲۵۴

4۔۔۔۔۔۔المواھب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی،تحویل القبلۃ...الخ، ج۲،ص۲۵۴
Flag Counter