Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
233 - 872
میں یکتائے روزگار تھے ایک ایک کرکے سب موت کے گھاٹ اتار دئیے گئے۔ ان ناموروں میں عتبہ، شیبہ،ابو جہل، ابو البختری، زمعہ،عاص بن ہشام، اُمیہ بن خلف، منبہ بن الحجاج، عقبہ بن ابی معیط، نضر بن الحارث وغیرہ قریش کے سرتاج تھے یہ سب مارے گئے۔(1)
شہداءے بدر
جنگ ِ بدر میں کل چودہ مسلمان شہادت سے سرفراز ہوئے جن میں سے چھ مہاجر اور آٹھ انصار تھے۔ شہداء مہاجرین کے نام یہ ہیں: (۱) حضرت عبیدہ بن الحارث(۲)حضرت عمیر بن ابی وقاص(۳)حضرت ذوالشمالین عمیر بن عبد عمرو (۴) حضرت عاقل بن ابی بکیر(۵) حضرت مہجع(۶) حضرت صفوان بن بیضاء اور انصار کے ناموں کی فہرست یہ ہے۔(۷)حضرت سعد بن خیثمہ(۸)حضرت مبشر بن عبدالمنذر(۹)حضرت حارثہ بن سراقہ(۱۰)حضرت معوذ بن عفراء (۱۱) حضرت عمیر بن حمام (۱۲) حضرت رافع بن معلی (۱۳)حضرت عوف بن عفراء (۱۴)حضرت یزید بن حارث۔ (2) رضی اﷲ تعالیٰ عنہم اجمعین 

                     ( زُرقانی ج۱ ص ۴۴۴ و ص۴۴۵)

ان شہداء بدر میں سے تیرہ حضرات تو میدان بدر ہی میں مدفون ہوئے مگر حضرت عبیدہ بن حارث رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے چونکہ بدر سے واپسی پر منزل ''صفراء''میں وفات پائی اس لئے ان کی قبر شریف منزل ''صفراء'' میں ہے۔ (3) 

                 (زُرقانی ج۱ ص۴۴۵)
1۔۔۔۔۔۔المواھب اللدنیۃمع شرح الزرقانی، غزوۃ بدرالکبریٰ، ج۲،ص۳۲۸ملخصاًوالسیرۃ 

النبویۃ لابن ہشام، غزوۃ بدرالکبریٰ،ص۲۶۷

2۔۔۔۔۔۔المواہب اللدنیۃ و الزرقانی ، غزوۃ بدرالکبریٰ، ج۲،ص۳۲۵،۳۲۶،۳۲۷ملتقطاً

3۔۔۔۔۔۔شرح الزرقانی علی المواھب، غزوۃ بدرالکبریٰ، ج۲،ص۳۲۵
Flag Counter