Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
205 - 872
سریۂ عبیدہ بن الحارث
اسی سال ساٹھ یا اسّی مہاجرین کے ساتھ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے حضرت عبیدہ بن الحارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سفید جھنڈے کے ساتھ امیر بنا کر ''رابغ '' کی طرف ر وانہ فرمایا ۔ اس سریہ کے علمبردار حضرت مسطح بن اثاثہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ تھے۔ جب یہ لشکر ''ثنیۂ مرہ'' کے مقام پر پہنچا تو ابو سفیان اور ابو جہل کے لڑکے عکرمہ کی کمان میں دو سو کفار قریش جمع تھے دونوں لشکروں کا سامنا ہوا۔ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے کفار پر تیر پھینکا یہ سب سے پہلا تیرتھاجو مسلمانوں کی طرف سے کفار مکہ پر چلایا گیا۔ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے کل آٹھ تیر پھینکے او رہر تیر نشانہ پر ٹھیک بیٹھا۔کفاران تیروں کی مارسے گھبراکرفرارہو گئے اس لیے کوئی جنگ نہیں ہوئی۔(1) (مدارج جلد ۲ص۷۸وزر قانی ج۱ص۳۹۲)
سریۂ سعد بن ابی وقاص
اسی سال ماہ ذوالقعدہ میں حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بیس سواروں کے ساتھ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے اس مقصد سے بھیجا تاکہ یہ لوگ کفار قریش کے ایک لشکر کا راستہ روکیں، اس سریہ کا جھنڈا بھی سفید رنگ کا تھااور حضرت مقداد بن اسود رضی اﷲ تعالیٰ عنہ اس لشکر کے علمبردار تھے۔ یہ لشکر راتوں رات سفر کرتے ہوئے جب پانچویں دن مقام''خرار'' پر پہنچا تو پتہ چلا کہ مکہ کے کفار ایک دن پہلے ہی فرار ہو چکے ہیں اس لیے کسی تصادم کی نوبت ہی نہیں آئی۔(2) (زرقانی علی المواہب ج ۱ص۳۹۲)
1۔۔۔۔۔۔مدارج النبوت، قسم سوم، با ب دوم، ج۲، ص۷۸ والمواھب اللدنیۃ والزرقانی ، 

سریۃ عبیدۃ المطلبی ، ج۲،ص۲۲۶،۲۲۷

2۔۔۔۔۔۔المواھب اللدنیۃ والزرقانی،سریۃ سعد بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ،ج۲،ص۲۲۸،۲۲۹
Flag Counter