Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
172 - 872
کہ غالباً چاند، سورج اور ستارے حیرت کے ساتھ اس مجمع کو دیکھ کر زبانِ حال سے کہتے ہوں گے کہ یہ فیصلہ مشکل ہے کہ آج انجمن آسمان زیادہ روشن ہے یا حضرت کلثوم بن ہدم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مکان؟ اور شاید خاندان عمرو بن عوف کا بچہ بچہ جوشِ مسرت سے مسکرا مسکرا کر زبانِ حال سے یہ نغمہ گاتا ہو گا کہ ؎

اُن کے قدم پہ میں نثارجن کے قدوم ناز نے

اُجڑے ہوئے دیار کو رشک چمن بنا دیا
اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَ بَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّآلِہٖ 

وَصَحْبِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ
اَلْحَمْدُ ِﷲِ! حضور رحمتِ عالم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی ''مکی زندگی'' آپ پڑھ چکے۔ اب ہم آپ صلی  اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی ''مدنی زندگی'' پر سنہ وار واقعات تحریر کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ آپ بھی اس کے مطالعہ سے آنکھوں میں نور اور دل میں سرور کی دولت حاصل کریں۔

                عبدالمصطفیٰ الاعظمی عفی عنہ

                 28شعبان 1395؁ھ

                گھوسی (بحالت علالت)
Flag Counter