Brailvi Books

سیرت سیِدنا ابو درداءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہ
67 - 70
لئے سفر کی تیاری کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر نے سفر سے بہت روکا ۔ مگر مجھ سے نہ رہا گیا میں ٖڈیرہ بگٹی بلوچستان جانے والے مدنی قافلے کا مسافر بن گیا۔ ڈیرہ بگٹی جاتے ہوئے راستے میں تھوڑا سا درد ہوا۔ پھر وہاں سے میں نے بلوچستان کے ایک دوسرے شہر سوئی میں جمعرات کے سنتوں بھرے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی۔ اور پھر ڈیرہ بگٹی واپس آ گئے۔ مدنی قافلے کی برکت سے درد ایسا دور ہوا گویا کبھی تھا ہی نہیں۔ اور  اَلۡحَمۡدُ لِلہِ تاحال مجھے دوبارہ تکلیف نہیں ہوئی۔ اور سب سے بڑی سعادت یہ ملی کہ مجھے مدنی قافلے میں خواب کے اندر مدنی تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کا دیدار ہو گیا۔ 

ہے طلب دید کی،دید کی عید کی
کیا عجب وہ دکھیں، قافلے میں چلو
لوٹنے رحمتیں قافلے میں چلو 
سیکھنے سنتیں قافلے میں چلو
طیبہ کی جستجو، حج کی گر  آرزو
ہے بتا دوں تمہیں قافلے میں چلو
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!     	صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی کرامات
(1)۔حضرت  سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ حضرت  سیِّدُنا سلمان فارسی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی طرف( یا حضرت  سیِّدُنا سلمان فارسیرَضِیَ اللہُ  تَعَالٰی عَنْہ اُن کی طرف) خط لکھتے تو