Brailvi Books

سیرت سیِدنا ابو درداءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہ
66 - 70
تو اَللہ عَزَّ   وَجَلَّاور اس کے حبیبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کے پیار کی برکت سے اِنۡ شَآءَ اللہُ عَزَّ   وَجَلَّ ہمارا دونوں جہاں میں بیڑا پار ہو گا: 
ہم کو اللہ اور نبی سے پیار ہے                  ان شاء اللہ اپنا بیڑا پار ہے
میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو! اَلۡحَمۡدُ لِلہِ عَزَّ   وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکت سے دنیا و آخرت کی بے بہا سعادتیں ملتی ہیں۔ چنانچہ، 
آپ کی ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار پیش خدمت ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی میں تربیتی کورس کے لئے آیا ہوا تھا۔ اس دوران ایک دن جمعرات کو صبح تقریباً4 بجے پیٹ کے بائیں جانب اچانک درد اٹھا، درد اس قدر شدید تھا کہ سات انجکشن لگے، تب آرام آیا۔ حسبِ معمول جمعرات کو ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شام کو حاضر ہوا۔ رات دس بجے پھر درد شروع ہوا مگر اجتماع میں مانگی جانے والی اجتماعی دعا کے وقت ٹھیک ہو گیا ایک گھنٹے بعد پھر بہت شدید درد اٹھا ڈاکٹر نے تین انجکشن لگائے، پھر کچھ افاقہ ہوا۔ دن چڑھتے ہی الٹرا ساؤنڈ بھی کروایا۔ مگر ڈاکٹروں کو درد کا سبب سمجھ میں نہ آیا۔ میں ہسپتال میں پڑا تھا  وہاں مجھے معلوم ہوا کہ میرے ساتھ والے اسلامی بھائی جو تربیتی کورس میں آئے تھے وہ سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلے میں بارہ دن کے