عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم اور صحابہ کرام کی اس پیاری پیاری سنت پر عمل کرنے کے لئے ایک مجلس بنام ”مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ“ قائم کر رکھی ہے۔ جو دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق مکتوبات وغیرہ کے ذریعے نیکی کی دعوت عام کرنے کی خدمت میں حصہ لے رہی ہے۔ اس مجلس کے تحت روزانہ ان بیشمار مکتوبات،ای میلز (Emails) اور پرچیوں کے جوابات دیئے جاتے ہیں جو پریشان حال اور دکھی اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں امیرِ اہلسنت کو لکھتے ہیں۔ ان تمام مکتوبات وغیرہ کو پڑھنے اور پھر ان کے جواب جاری کرنے کے لئے مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے مدنی عملہ کی کوشش ہوتی ہے کہ جلد سے جلد جواب دیا جا سکے۔ چنانچہ، جنوری 2010ء تک اس مجلس کے تحت پاکستان کے چاروں صوبوں کے سینکڑوں شہروں میں کم و بیش 400 کے قریب بستوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے باہر 150 سے زائد مقامات میں تعویذاتِ عطاریہ کے بستوں پر سینکڑوں اسلامی بھائی دکھی انسانیت کی غمخواری کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو فروغ دینے میں مصروف ہیں اور تا دم تحریر اس مجلس کے تحت صرف پاکستان میں ماہانہ 36157 مکتوب اور 99142مریضوں کو ماہانہ 318177 اوراد و وظائف اورتعویزات دینے کا سلسلہ رہتا ہے۔
اَللہ عَزَّ وَجَلَّہم سب کو بھی نیکی کی دعوت دینے والا بنا دے، میٹھے میٹھے اور پیارےاسلامی بھائیو!اگر ہم نے اپنی ذمہ داری کو سمجھ کر اَللہ عَزَّ وَجَلَّاور اس کے محبوبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی محبت میں ڈوب کر اس مدنی کام کا بیڑا اٹھا لیا تو