الۡعَالِیَہکی خدمت میں حاضر ہوا اور کچھ یوں عرض کی کہ آزاد دنیا کی طرح ہماری جیلوں کا بھی ماحول کچھ ایسا ہے کہ قیدی سدھرنے اور توبہ کرنے کے بجائے گناہوں کی دلدل میں مزید دھنستا چلا جاتا ہے لہٰذا جیل کے اندر نیکی کی دعوت عام کرنے کی بہت ضرورت ہے۔ اس کے یہ جذبات سن کر اُمَّت کے عظیم خیر خواہ امیرِ اہلسنّت دَامَتۡ بَرَکَاتُہُمُ الۡعَالِیَہ نے آزاد اسلامی بھائیوں کی طرح قیدیوں میں بھی دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام شروع کرنے کافیصلہ فرمایا چنانچہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے تحت مجلس فیضانِ قرآن بنی جو جیل خانہ جات میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہے۔ اَلۡحَمۡدُ لِلہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کی جیل خانہ جات میں خوب بہاریں ہیں، کئی ڈاکو اور جرائم پیشہ افراد جیل کے اندر ہونے والے مَدَنی کاموں سے متأثر ہو کر تائب ہوجاتے ہیں اور رِہائی پانے کے بعد عاشقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافلوں کے مسافر بننے اور سنّتوں بھری زندگی گزارنے کی سعادت پاتے ہیں، آتشیں اسلحے کے ذَرِیعے اندھا دُھند گولیاں برسانے والے اب سنّتوں کے مَدَنی پھول برسارہے ہیں۔ چنانچہ،
مَدَنی محبوب کی زلفوں کااسیر :
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 1548 صَفحات پر مشتمل کتاب،”فیضانِ سنّت“ صَفْحَہ 368 پر شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطّارقادری دَامَتۡ بَرَکَاتُہُمُ الۡعَالِیَہ فرماتے ہیں: دعوتِ اسلامی کے وسیع دائرہ کار کو بحُسن و خوبی چلانے کیلئے مختلف ملکوں اور شہروں