نگہبان بنایا گیا ہے اسے ضائع کر رہے ہو؟ میں تمہارے شریر لوگوں سے آگاہ ہوں جو گھڑسواری کرتے ہوئے اَکَڑتے ہیں ، نماز وں میں سستی کرتے ہیں ، قرآن مجیدتوجہ سے نہیں سنتے اور نہ ہی غلاموں کو آزاد کرنے میں رغبت رکھتے ہیں ۔
(المصنف لابن ابی شیبۃ،کتاب الزہد ،کلام ابی الدَرْدَاء ، الحدیث:26،ج8،ص170)
(6) ۔۔۔ایک شخص نے حضرت سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے عرض کی کہ مجھے کوئی ایسی بات سکھادیجئے جس پرعمل کرنے سے میں نفع پاؤں ۔تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا:”دو، تین، چار اور پانچ باتیں ہیں جو ان پر عمل کرے گا اَللہ عَزَّ وَجَلَّکے ہاں اس کے درجات بلند ہوں گے:حلال وطیّب کماؤ اور حلال وطیّب ہی کھاؤاور اپنے گھرمیں بھی حلال وطیّب ہی داخل کرو اوراَللہ عَزَّ وَجَلَّسے سوال کرو کہ وہ تمہیں روزانہ کا رزق روزانہ عطا فرمائے اور جب صبح کرو تو اپنے آپ کو مردوں میں شمار کرو گویا تم ان سے مل گئے ہو، اپنی عزت و آبرو اَللہ عَزَّ وَجَلَّکے سپرد کردواور جوشخص تمہیں گالی دے، برابھلاکہے یا تم سے جھگڑا کرے اس کا معاملہ اَللہ عَزَّ وَجَلَّپر چھوڑ دو اور جب تم سے کوئی بُرائی سرزد ہو جائے تواَللہ عَزَّ وَجَلَّسے استغفار کرو۔“
(حلیۃ الاولیاء، الرقم 35ابوالدرداء، الحدیث: 704، ج 1، ص275)
(7) ۔۔۔انسان کے کامل ہونے کی تین نشانیاں ہیں : (١)مصیبت کے وقت شکوہ نہ کرنا(٢)اپنی تکلیف سب کونہ بتانااور(٣)اپنے منہ میاں مٹھونہ بننا۔
(الزھد للامام احمد بن حنبل، زہد ابی الدَرْدَاء ، الحدیث:773 ،ص166)