دلوں میں تاثیر کا تیر بن کر پیوست ہوتی چلی جاتی ہیں۔ کیونکہ آپ نے پہلے عمل کیا اور پھر ہمیں ترغیب دی۔ آپ دَامَتۡ بَرَکَاتُہُمُ الۡعَالِیَہنے داڑھی رکھ کر جب ہمیں یہ بتایا کہ داڑھی رکھنا شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمالصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمکی بہت ہی پیاری سنت ہےتو ہم نے بھی فوراً اپنے چہروں کو سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی اس سنت سے آراستہ کر لیا۔ آپ نے عمامہ کی پیاری پیاری سنت پر عمل کر کے جب ہمیں بھی اس کی ترغیب دلائی تو ہم نے اسے بھی اپنے سر کا تاج بنا لیا۔
الغرض امیرِ اہلسنت دَامَتۡ بَرَکَاتُہُمُ الۡعَالِیَہ کو جس سنت کا علم حاصل ہوا اس پر نہ صرف آپ نے خود بھی عمل کرنے کی کوشش کی بلکہ ہمیں بھی اس پر عمل کرنے کی ترغیب دی اور ہمیں صرف وہی بات بتائی جس پر آپ دَامَتۡ بَرَکَاتُہُمُ الۡعَالِیَہنے خود عمل کیا۔ چنانچہ، دنیا و مالِ دنیا کو خود سے دور کر کے دوسروں کو اس سے بے رغبتی کا درس دیا۔ فکرِ آخرت میں خوفِ خدا سے لرزتے ہوئے ہمیں بھی اَللہ عَزَّ وَجَلَّکی خفیہ تدبیر سے ڈرنے کی تربیت دی۔
مرا دل پاک ہو سرکار! دنیا کی محبت سے
مجھے ہو جائے نفرت کاش! آقا مال و دولت سے
نہ دولت دے نہ ثروت دے مجھے بس یہ سعادت دے
تیرے قدموں میں مر جاؤں میں رو رو کر مدینے میں
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد