Brailvi Books

سیرت سیِدنا ابو درداءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہ
48 - 70
ماحول سے وابستہ ہو جائیں تا کہ اس ماحول کی برکت سے ہفتہ وار اجتماعات میں شریک ہونے اور ہر ماہ تین دن سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں میں شریک ہونے سے ہمارا سینہ علم کےنور سے مدینہ بن جائے ۔
میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو!اس مدنی ماحول میں شیخ طریقت، امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری سَلَّمَہُ الۡبَارِینے ہمیں صرف علم کی باتیں سیکھنے سکھانے کا ہی ذہن نہیں دیا بلکہ علم پر عمل کی بھی ترغیب دلائی کیونکہ آپ  سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ  تَعَالٰی عَنْہ کے اس فرمان کی عملی تصویر ہیں کہ ”اس وقت تک کوئی متقی نہیں بن سکتا جب تک عالم نہ بن جائے اوراس وقت تک کوئی علم سے آراستہ نہیں ہوسکتا جب تک اپنے علم پر عمل نہ کرے۔“ (سنن الدارمی، المقدمۃ،باب من قال العلم الخشیۃ وتقوی اللہ، الحدیث:293،ج1، ص100،مفہوما)
میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو! سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے اس فرمان سے ہمیں یہ دو مدنی پھولملتے ہیں کہ عمل سے علم نکھرتا ہے اور علم سے تقویٰ پیدا ہوتا ہے۔ گویا ہمارے شیخ طریقت ، امیرِ اہلسنت نے  سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے اس فرمان کو اپنی آنکھوں کا سرمہ بنا رکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آپ کا شمار ان ہستیوں میں ہوتا ہے جو چراغ لے کر ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتیں۔  
اَللہ عَزَّ   وَجَلَّ نے آپ دَامَتۡ بَرَکَاتُہُمُ الۡعَالِیَہکو تاثیر کی اس دولت سے نوازا ہے کہ جب آپ بیان کرتے ہیں تو آپ دَامَتۡ بَرَکَاتُہُمُ الۡعَالِیَہکی پیاری پیاری باتیں لوگوں کے