Brailvi Books

سیرت سیِدنا ابو درداءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہ
30 - 70
مختصر سی زندگی ہے بھائیو!
نیکیاں کیجے نہ غفلت کیجئے
گر رِضائے مصطَفٰے درکار ہے
سنّتوں کی خوب خدمت کیجئے
سنّتیں اپنا کے حاصل بھائیو!
رحمتِ مولیٰ سے جنّت کیجئے 
(وسائلِ بخشش، ص 120)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!     	صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سیدنا ابو دَرداء اور نیکی کی دعوت کا جذبہ:
میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو!حضرت سیِّدُنا ابودَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہر دم نیکی کی دعوت عام کرنے کے جذبہ سے سرشار رہتے۔ اسی لئے ایک بار امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے شام جانے کی اجازت طلب کی تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے انکار کر دیا، پھر اس شرط پر جانے کی اجازت دی کہ وہاں کے گورنر بن جائیں مگر سیِّدُنا ابو درداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے گورنر بننا قبول نہ فرمایا اور عرض کی:”میں شام اس لئے جانا چاہتا ہوں تا کہ وہاں کے لوگوں کو اَللہ عَزَّ   وَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمکی سنتیں سکھاؤں اور انہیں سنت کے مطابق نماز پڑھاؤں۔“