Brailvi Books

سیرت سیِدنا ابو درداءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہ
22 - 70
کبھی جَو کی موٹی روٹی تو کبھی کھجور پانی
تِرا ایسا سادہ کھانا مدنی مدینے والے
ہے چٹائی کا بِچھونا کبھی خاک ہی پہ سونا
کبھی ہاتھ کا سرہانا مدنی مدینے والے
تِری سَادَگی پہ لاکھوں تِری عاجزی پہ لاکھوں 
ہوں سلامِ عاجِزانہ مدنی مدینے والے
میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو!یہ اشعار ہم اپنی زبان سے ادا تو کرتے ہیں مگر سادگی والے یہ انداز ہم میں پیدا ہو رہےہیں نہ اس سنت پر عمل کرنے میں ہم کامیاب ہو رہے ہیں۔ ہم سب کو اس پر غور کرنا چاہئے۔ 
اَللہ عَزَّ   وَجَلَّہم سب کو سادگی اور تقویٰ و پرہیزگاری والی زندگی عطا فرما ئے۔ اور ہماری زندگی میں ایسا مدنی انقلاب پیدا فرما دے کہ دنیا اور مالِ دنیا کی محبت ہمارے دل سے دور ہو جائے ، تن آسانی والا انداز ختم ہو جائے۔ 
مرا دل پاک ہو سرکار! دنیا کی محبت سے
مجھے ہو جائے نفرت کاش! آقا مال و دولت سے 
نہ دولت دے نہ ثروت دے مجھے بس یہ سعادت دے
تیرے قدموں میں مر جاؤں میں رو رو کر مدینے میں
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!     	صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد