مدنی ماحول کی بہار:
مرکزالاولیاء (لاہور)کے علاقے نشاط کالونی کی اسلامی بہن اُمِّ خلیل عطّاریہ اپنے بڑے بھائی کی انفرادی کوشش کے نتیجے میں علاقائی سطح پر ہونے والے اسلامی بہنوں کے اجتماع میں شریک ہوئیں تو اتنی متأثر ہوئیں کہ دعوتِ اسلامی کی ہوکر رہ گئیں ۔ قادریہ عطّاریہ سلسلے میں بیعت ہوکر غوثِ پاک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی مریدنی بنیں۔اجتماع اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت ان کا معمول بن گیا ۔ اِنہوں نے نہ صرف خُود مَدَنی برقع اَوڑھا بلکہ ان کی ترغیب پر علاقے کی کئی اسلامی بہنوں نے مَدَنی برقع پہننا شروع کردیا ۔دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کرتے کرتے یہ حلقہ مشاورت کی ذمہ دار بن گئیں۔ علاقائی سطح پر ہونے والا اسلامی بہنوں کا اجتماع بھی ان کے گھر منتقل ہوگیا ۔اِنہوں نے اپنی بڑی بہن کے ساتھ مل کر نیکی کی دعوت کی خُوب دُھومیں مچائیں ۔ ملنساری ، حُسن اخلاق کی چاشنی سے لبریز انفرادی کوشش اور مَدَنی مٹھاس سے تربتر بیانات کی بدولت بہت سی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مُشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ کیا ۔حُصول علمِ دین کے لئے ایک سُنی دارالعلوم میں عالمہ کورس میں داخلہ لیا مگر والدہ کی بیماری کی وجہ سے دوسال بعد تعلیم ادھوری چھوڑنی پڑی ۔
اَلۡحَمۡدُلِلہِ عَزَّ وَجَلَّ ان کا نکاح دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رُکن کے ساتھ ہوا،(یہ نکاح ان کے میٹھے میٹھے مرشدکریم امیرِ اہلسنّت دَامَتۡ بَرَکَاتُہُمُ الۡعَالِیَہ نے پڑھایا تھا) شادی کے بعد باب المدینہ کراچی میں 12دن کے تربیتی کورس میں