کے بعد) دنیا میں کسی سے شادی نہیں کروں گی، اَللہ عَزَّ وَجَلَّنے چاہا تو جنت میں حضرت سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی زوجیت میں ہی رہوں گی۔“
(صفۃ الصفوۃ ، الرقم76ابو الدَرْدَاء عویمر بن زید ، ذکر وفاۃ ابی الدَرْدَاء ،ج1،ص325)
میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو! سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے گھرانے کے کیا کہنے! آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی بیٹی اور زوجہ دونوں نے دنیا پر آخرت کو ترجیح دی۔ اے کاش! ہمارےگھروں میں بھی سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے گھر جیسا مدنی ماحول بن جائے۔
دعا ہے یہ تجھ سے، دل ایسا لگا دے
نہ چھوٹے کبھی بھی خدا مدنی ماحول
ہمیں عالموں اور بزرگوں کے آداب
سکھاتا ہے ہر دم سدا مدنی ماحول
ہیں اسلامی بھائی سبھی بھائی بھائی
ہے بے حد محبت بھرا مدنی ماحول
یقیناً مقدر کا وہ ہے سکندر
جسے خیر سے مل گیا مدنی ماحول
یہاں سنتیں سیکھنے کو ملیں گی
دلائے گا خوفِ خدا مدنی ماحول
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد