Brailvi Books

سیرت سیِدنا ابو درداءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہ
10 - 70
اَللہ عَزَّ   وَجَلَّ کا وعدہ:
میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو!حضرت سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ایسے عاشق رسول ہیں کہ آپ کے مسلمان ہو جانے کا وعدہ خود رب العزت نے اپنے محبوب تاجدارِ رسالت،ماہِ نُبوت، محسن انسانیت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم سے فرمایا تھا۔ چنانچہ، 
ایک مرتبہ حضورنبیٔ پاک، صاحبِ لولاک، سیّاحِ اَفلاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے اس بات کا اظہار کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہاَللہ عَزَّ   وَجَلَّنے مجھ سے ابو دَرْدَاء  کے مسلمان ہو جانے کاوعدہ فرمایا اور آخر کار وہ مسلمان ہو گئے۔ 
(تاریخ دمشق،الرقم 5464 عویمر بن زید بن قیس،  ج 47، ص105)
 سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اور گھر کا مدنی ماحول:
میٹھے میٹھے اور پیارے پیارے اسلامی بھائیو!کتنی عظمت کی بات ہے کہ حضرت  سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ جب مدنی آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کے دامن کرم سے وابستہ ہوئے تو نہ صرف خود مدنی رنگ میں رنگ گئے بلکہ آپ کے گھر والے بھی مدنی ماحول کی برکتوں سے محروم نہ رہے۔چنانچہ، 
حضرت  سیِّدُناابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے گھر میں ایسا مدنی ماحول تھا کہ سارا گھرانہ ہی تقویٰ و پرہیزگاری کا عملی نمونہ تھا۔ گھر میں سرکارِ دو عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی میٹھی و پیاری سنتوں پر عمل کا ایسا جذبہ پیدا ہو گیا کہ سب کے سب سنتوں کے عملی