Brailvi Books

سینگوں والی دلہن
9 - 33
تھی، جس کی بنا پر ميں اچھا بھلا لنگڑا ہو گیا۔ميرے ساتھی ميرے چلنے پھرنے ميں مدد دیتے ۔ايک روز ميں اپنے مرشِدی امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی بارگاہ ميں پہنچا تو اَلْحَمْدُﷲعَزَّوَجَلَّ        انہوں نے اپنے تعویذات دینے کے ساتھ پانی پر دَم کرکے پلایااور دعا بھی کی۔ واپس آنے کے بعد جب میں نے ايکسرے کرایاتو ڈاکٹرحیران رہ گئے کہ ميرے پاؤں کی رَگ کا فاصلہ حیرت انگیر طور پر ختْم ہوچکا تھا۔ اَلْحَمْدُﷲعَزَّوَجَلَّ       میرے چلنے میں دشواری میں کمی آتی گئی اور آہستہ آہستہ بيساکھی سے بھی جان چُھوٹ گئی اور اب َالْحَمْدُﷲعَزَّوَجَلَّ       ميں بالکل ٹھيک ہوں اور چلنے کے ساتھ دوڑ بھی سکتا ہوں۔
صلّو ا علٰی الْحَبِيْب ! 		صَلَّی اللہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد
 (۳)پاؤں کے درْد سے شِفاء
صوبہ پنجاب کی ایک مسجد کے خطیب صاحب کے دونوں پاؤں میں۱۵ سال سے شدید درْدتھا،شدتِ درْد کے باعث کئی مرتبہ وہ روپڑتے تھے۔کافی جگہ علاج کروایا مگرفائدہ نہ ہوا، جب انہیں معلوم ہوا کہ
Flag Counter