امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے تعویذات فی سبیل اﷲدیئے جاتے ہیں۔ تواُنہوں نے اپنا مسئلہ متعلقہ اسلامی بھائی کو بتایا، انہوں نے امیرِاَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی اجازت فَرمودہ دم کی ہوئی ڈوریاں لاکردیں ، جب خطیب صاحب نے وہ ڈوریاں باندھیں تو دوسرے ہی دن َالْحَمْدُﷲعَزَّوَجَلَّ درْد بالکل ختْم ہوگیا۔اور وہ اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے اپنے بیانات میں امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے تعویذات کی بَرَکات کو بیان کرنا شروع کردیا اور انہیں جو پریشان حال ملتا ہے اسے امیرِاَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے تعویذات استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔