Brailvi Books

سینگوں والی دلہن
6 - 33
یاد رہے کہ ہر مَرَض کی اپنی اپنی نوعیت ہوتی ہے ،جس طرح کوئی مریض صرف ایک گولی (Tablet)کے استعمال سے صحت یاب ہوجاتا ہے تو کسی کو کورس کی صورت میں دوائی استعمال کرنا پڑتی ہے اور شِفایاب ہونے میں ایک ہفتہ ، مہینہ یا سالوں لگ جاتے ہیں۔اسی طرح تعویذاتِ عطاریہ کے بستے پر آنے والا کوئی مریض ممکن ہے صرف دَم کردینے سے ہی شفاء یاب ہوجائے اور کسی مریض کوچند دن ،ہفتوں یاکئی ماہ بعد صحت حاصل ہو ، بہر حال ہمیں علاج ترک نہیں کرنا چاہے۔مگر یہ بھی دھیان رہے کہ بغیر سوچے سمجھے ہر عامل سے رابطے میں بھی شدید خَطَرا ت ہیں۔

کاش ! ڈاکٹروں کی تجویز کردہ دواؤں کی تاثیر پر یقین کے ساتھ شرِیْعَت کے پابند عاملین کے پیش کردہ اَوراد و تعویذات بھی کامل یقین کے ساتھ استعمال کرنے کا سلسلہ رہتا تو شِفاء کا حُصول آسان ہوجاتا۔ (اس سلسلے میں امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ کا رسالہ ۴۰ روحانی علاج ، اَورادِ عطاریہ اور شجرہ عطاریہ مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں)