سینگوں والی دلہن |
گھر آکر جب تعویذاتِ عطاریہ دُلْہَن کوپہنا کر کاٹ والا پانی پلایا اور کچھ بالوں پر چھڑکا۔تو َالْحَمْدُﷲعَزَّوَجَلَّ حیرت انگیز طور پردُلْہَن کی طبیعت سنبھلنے لگی اورسر کے بال جو خوفناک سینگوں کی صورت اختیار کرچکے تھے، دُرُست ہوگئے۔ پورے گھر نے سُکون کا سانس لیا اور دعائیں دینے لگے۔ َالْحَمْدُﷲِعَزَّوَجَلَّ دوسرے دن دلہن کو بخیر و عافیت رخصت کردیا گیا۔
صلّو ا علٰی الْحَبِيْب ! صَلَّی اللہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد
آسان ترین علاج
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!فی زمانہ دواؤں کا استعمال اسقدر زیادہ ہے کہ شاید ہی کوئی اس سے بچ پاتا ہو،کوئی جگہ بھی اس کی بھیڑ بھاڑ سے خالی نہیں ۔ لوگ اپنی شفاء ان مہنگی دواؤں میں تلاش کرتے ہیں، معمولی سی تکلیف پر، ڈاکٹروں ،طبیبوں کے دروازے پر دستک دیتے اورہسپتالوں کے چکر لگاتے دکھائی دیتے ہیں اور انہیں نہ جانے کیا سمجھتے ہیں کہ ان کی بات پر ایسا یقین کہ اگر کوئی ڈاکٹر یہ کہہ دے کہ فَلاں چیز استعمال کرو تو حلال و حرام کی