لائے۔ تکليف کے باوجود جيسے تيسے زيارت کیلئے جا پہنچا۔خوش قسمتی سے کسی نے امير اہلسنّت دامَت بَرکاتُہُمُ الْعاليہ سے آدھا سیب جو آپ نے تناول فرمایا تھا تبرکاً لیا توميں نے ان سے لے کر اس نيت کے ساتھ کھا ليا کہ روایت ميں آيا ہے! کہ ''مومن کے جوٹھے ميں شفاء ہے '' اوريہ تو ايک ولی کامل کا تبرک ہے۔ اَلْحَمْدُﷲعَزَّوَجَلَّ ايسا کرم ہوا کہ اس دن سے لے کر آج کم و بيش چار سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے مگر درْد نے اٹھنے کی جرأت نہيں کی۔ تما م دوائياں اسی دن سے بند کرديں ۔ ميں نے دوبارہ الٹرا ساؤنڈ بھی نہيں کرايا، البتہ تعویذاتِ عطاریہ استعمال کرتا رہا۔ کئی بار سفر ميں ہونے کے باعث بد پرہيزی بھی ہوجاتی ہے۔ مگر اَلْحَمْدُﷲعَزَّوَجَلَّ اب تک درْد نہيں اٹھا ۔کئی بار ميں یہ سوچ کر حیران رہ جاتا ہوں کہ پہلے ہر دوسرے تیسرے دن درْد اٹھتا رہتا تھامگر، اَلْحَمْدُﷲعَزَّوَجَلَّ اب اسقدر بے احتياطيوں کے باوُجود آرام ہے ۔واقعی يہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ولی کے تبرک اور تعویذ کی بَرَکت ہے۔