Brailvi Books

سینگوں والی دلہن
26 - 33
بعدِ اجتماع تعویذاتِ عطاریہ کے مکتب سے رابطہ کیا۔ انہوں نے پاؤں میں باندھنے کیلئے دَم کی ہوئیں ڈوریاں دیں ،میں نے وہ ڈوریاں بہن کو دیں۔ انہوں نے استعمال کیں۔میری بہن کا کہنا ہے جب سے میں نے ڈوریاں باندھی ہیں ، اَلْحَمْدُﷲعَزَّوَجَلَّ      تلوؤں کی جلن سے نَجات مل گئی اور اب میں بالکل صحیح ہوں۔
صلّو ا علٰی الْحَبِيْب !		 صَلَّی اللہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد
 (۱۸)بلڈ الرجی سے نَجات
ایک اسلامی بھائی نے بتایا کہ مجھے تقریباً 5ماہ سے خون میں الرجی تھی جس کے سبب رات گئے تک نیند نہیں آتی تھی اور جسْم میں شدید خارش رہتی تھی ۔کئی ڈاکٹروں کو دکھایا مگر کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا ،میں کسی تقریب وغیرہ میں جانے تک سے کتراتا تھااور انتہائی پریشانی کی زندگی گزار رہا تھا۔ ایک دن میں نے فیضانِ مدینہ سے جمعرات کو اجتماع کے بعدمجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ سے تعویذات لیے اور کاٹ کا عمل بھی کروایا ۔
Flag Counter