Brailvi Books

سینگوں والی دلہن
25 - 33
ڈاکٹروں سے علاج کروایا جس میں ہزاروں روپے بھی خرچ ہوئے مگر کوئی اِفاقہ نہ ہواجس کے باعث میں تقریباً مایوس ہوچکا تھا ۔شیطٰن نے کئی مرتبہ خودکشی کی طرف بھی ذہن مائل کیا، خوش قسمتی سے ایک باعمامہ اسلامی بھائی سے ملاقات ہوئی اور میں نے ہمت کرکے ان سے اپنی پریشانی کا اظہار کیا تو انہوں نے بڑا حوصلہ دیا اورتعویذات عطاریہ کے بستے پر جانے کا مشورہ دیا۔ان کے مشورے پر فیضانِ مدینہ سے امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے تعویذات بالکل مفت حاصل کرکے استعمال کئے۔ اَلْحَمْدُﷲعَزَّوَجَلَّ      تعویذاتِ عطاریہ کے حیرت انگیز اثرات ظاہر ہوئے اور اب میں خوش و خرم اپنی اِزدَواجی زندگی گزار رہا ہوں ۔
صلّو ا علٰی الْحَبِيْب !		 صَلَّی اللہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد
 (۱۷) تلوؤں کی شدید جلن دور ہوگئی
ایک اسلامی بھائی نے بتایا کہ عرصہ دراز سے بہن کے پاؤں کے تلوؤں میں شدیدجلن رہتی تھی ۔وہ اپنی حالت ایسی بتاتی کہ جیسے میرے پاؤں میں آگ کے شعلے ہوں۔ ایک دن میں نے بروز جمعرات فیضانِ مدینہ میں
Flag Counter