Brailvi Books

سینگوں والی دلہن
24 - 33
نہیں ہوا۔ایک وقت ایسا آیاکہ اس نے گھر والوں کو پہچاننا بھی چھوڑ دیا اور تقریباً آٹھ روز سے کھانا بھی نہیں کھا یا تھا۔ ہمیں بڑی تشویش ہوئی،ان حالات میں کسی نے بتایا امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے تعویذات سے لوگوں کو بہت فائدہ ہورہاہے، لہٰذا میں بھی فیضانِ مدینہ میرپورخاص گیا او ر امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے عطا کردہ تعویذات لاکر بھائی کو جیسے ہی پہنائے ہماری حیرت کی انتہا نہ رہی جو بھائی آٹھ روز سے کھانا نہیں کھا رہا تھا ، اس نے10منٹ بعد کھانا مانگا اورپیٹ بھر کر کھایا ۔ اَلْحَمْدُﷲعَزَّوَجَلَّ        اب گھر والوں کو پہچانتا بھی ہے اور اسکا ذہنی توازن بالکل دُرُست ہوچکا ہے ۔
صلّو ا علٰی الْحَبِيْب !		 صَلَّی اللہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد
(۱۶)مردانہ کمزوری سے نَجات
محمود آباد باب المدینہ (کراچی)کے اسلامی بھائی کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد تقریباً چار سال تک میں مردانہ کمزوری کے باعث حقِ زَوجیت ادا نہ کرسکا ۔ جس کی وجہ سے بڑی شرمندگی اور کرب کا شکا رتھا ۔ کئی حکیموں اور
Flag Counter