| سینگوں والی دلہن |
ایک اسلامی بہن نے حلفیہ تحریر بھیجی کہ کافی عرصہ سے میرے معدے میں اچانک درْد اُٹھتا اورساتھ ہی سرمیں بھی شدیددرْدشروع ہوجاتا،جس کی وجہ سے میں تڑپ جاتی۔ اس وجہ سے ساراگھر پریشان تھا،کافی علاج کروایا مگر اِفاقہ نہیں ہوا۔شاید ڈاکٹر مَرَض کی صحیح تشخیص نہیں کرپا رہے تھے۔ ایک دن میرا بھتیجا میرے لئے فَیضانِ مدینہ سے تعویذاتِ عطاریہ لایا۔ میں نے پابندی سے استعمال کئے اوراَلْحَمْدُﷲعَزَّوَجَلَّ چند ہی ہفتوں میں مجھے اپنے مَرَض سے کافی اِفاقہ مَحسوس ہوا اور کچھ ہی عرصے بعد مجھے اس تکلیف سے نَجات مل گئی۔
صلّو ا علٰی الْحَبِيْب ! صَلَّی اللہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد
(۱۵)ذہنی توازن درست ہوگیا
حمید پورہ کالونی (میر پور خا ص )کے اسلامی بھائی کا حلفیہ بیان ہے کہ میرے بھائی کی عمر تقریباً 25سال ہوگی کافی عرصے سے اسکا ذہنی توازن دُرُست نہیں تھا،پاگلوں کی طرح حَرَکتیں کرتا۔کافی علاج کروایا مگر کوئی اِفاقہ