Brailvi Books

سینگوں والی دلہن
22 - 33
کےتعویذ باندھنے کی بَرَکت سے میری بکریاں تا دمِ تحریر مَحفوظ ہیں اور امیدہے اِن شآء اﷲ عَزَّوَجَلَّ        مَحفوظ رہیں گی۔ میں نے دیگر لوگوں کو بھی تعویذاتِ عطاریہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
صلّو ا علٰی الْحَبِيْب !		 صَلَّی اللہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد
 (۱۳)نظرِبَدْ سے حفاظت
ایک اسلامی بھائی نے بتایا کہ میری بیٹی کو آئے دن نظر لگ جاتی جس کی وجہ سے وہ اکثر بیمار رہتی تھی اور بے انتہا کمزور ہوچکی تھی ۔ میں فیضانِ مدینہ سے امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے عطا کردہ تعویذات لایا اور کاٹ والا عمل بھی کروایا۔ َالْحَمْدُﷲعَزَّوَجَلَّ        َّ جب سے تعویذپہنایا ہے اور کاٹ والا عمل کروایا ہے میری بچی کو نظر نہیں لگی۔ اَلْحَمْدُﷲعَزَّوَجَلَّ        تادمِ تحریر میری بچی بالکل صحت مند ہے میں امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ کا بیحد مشکور ہوں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ میرے مرشدِ کریم مد ظلہ کی عمر، علم، عمل میں مزید خیرو بَرَکتیں عطا فرمائے ۔ (آمین بجاہ النبی الامین صلیٰ اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم)
صلّو ا علٰی الْحَبِيْب !		 صَلَّی اللہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد
Flag Counter