میر کالونی(میر پور خاص) کے ایک اسلامی بھائی نے تحریردی کہ ہمارے عَلاقے میں بکریوں میں ایک خطرناک مَرَض پھیل گیا، دَھڑا دَھڑ بکریاں مرنے لگیں، مَرَض اسقدرخطرناک تھا کہ بکری اچانک کھڑے کھڑے گرتی اور دم توڑ دیتی، یہاں تک کہ ذَبح شرعِی کیلئے چُھری پھیرنے کا موقع بھی نہ ملتا ۔ اس طرح کی چھ بکریاں تو میں نے خود اپنے سامنے مرتے دیکھیں ۔ مجھے بھی تشویش ہوئی کیونکہ میں نے بھی گھر میں چند بکریاں پال رکھی تھیں ۔ بہرحال میں نے مَجلِسِ مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے مکتب سے تعویذاتِ عطاریہ حاصل کر کے بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق بکریوں کے سینگوں پر باندھ دیئے ۔ بکریوں کے سینگوں پر امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ