| سینگوں والی دلہن |
دنوں میں صحیح ہوگیااور تعویذاتِ عطاریہ کی اس بَرَکت کودیکھ کر پورا گھر اس قدر متاَثَر ہوا کہ تائب ہوکر دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔ان کے گھر کی اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے ذیلی سطح کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے لگیں اور وہ لوگ اپنے بچوں اور شادی شدہ بیٹوں کے لئے مجھ سے تعویذاتِ عطاریہ منگواتے رہتے ہیں اور میرے اس پڑوسی نے بَرَکت کیلئےامیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ کا تعویذ اپنی دوکان پر بھی لگا رکھا ہے۔
مَحْفوظ سدا رکھنا شہا بے اَدَبوں سے اور مجھ سے بھی سَر زَد نہ کبھی بے ادبی ہو (ار مغا نِ مدینہ)
صلّو ا علٰی الْحَبِيْب ! صَلَّی اللہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد
(۱۰)سانس کی تکلیف سے نَجات
ایک اسلامی بھائی کا کہنا ہے ،میرے بچوں کی امی کو کئی سالوں سے سانس کی تکلیف تھی۔ ایک اسلامی بھائی نے مجھے تعویذاتِ عطاریہ لاکر دیئے جو پانی سے گولی کی طرح نگل جانے والے تھے۔یومیہ ایک تعویذ کے