Brailvi Books

سینگوں والی دلہن
17 - 33
کیونکہ وہ بڑے اَثر و رُسوخ والی تھی،لہٰذا ایسا کر بھی سکتی تھی ۔جب سے مجھ پر یہ الزام لگا ،میرا کھانا پینا سونا سب دوبھر ہوگیا، میں غریب آدمی اپنی عزت کیسے بچاتا؟ پانچ سال کی سروس میں میرے ساتھ یہ پہلا واقعہ تھا جس نے مجھے نڈھال کردیا۔ ہاسٹل کے قریب ایک بنگلے میں دعوتِ اسلامی کے ایک مبلغ بچوں کو پڑھانے آتے تھے۔ میں نے ان سے اپنا حال بیان کیا، انہوں نے میرا مسئَلہ سننے کے بعدمجھے مجلسِ مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ سے تعویذحاصل کرکے باندھنے اورایک وظیفہ پڑھنے کو دیا ۔میں نے تعویذ باندھ لیا اور وظیفہ پڑھنا شروع کردیا ،ادھر وہ لڑکی تقریباً ایک ماہ کی چھٹیوں پر چلی گئی۔

اَلْحَمْدُﷲ عَزَّوَجَلَّ میں نے بخیر و عافیت بچی کی شادی نمٹائی اوروظیفہ جاری رکھا، تقریباً ایک ماہ بعد جب وہ لڑکی جو مجھ پر انتہائی غضب ناک تھی چھٹیاں ختْم ہونے پر واپس آئی تو اسکا انداز ہی بدل چکاتھا۔ وہ مجھ سے نہ صرف ادب سے بات کرتی ہے بلکہ کہتی ہے کہ بابا دُعا کرنا ۔آج تقریباً اس بات کو ایک ماہ کاعرصہ ہوچکاہے،مگر اَلْحَمْدُﷲعَزَّوَجَلَّ         اس نے چوری