| سینگوں والی دلہن |
ایک دن ناظم صاحب کے پاس ان کے والد صاحب آئے اور ایک انتہائی حیرت انگیز بات بتائی کہ ایک سال قبل مَدَنی منے کے جو کپڑے جِنّات کے اثرات کے باعث غائب ہوچکے تھے اَلْحَمْدُﷲعَزَّوَجَلَّ امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے تعویذات کی بَرَکت سے آج صبح وہ کپڑے کوئی گھر میں پھینک گیاہے، کپڑے ایک سال قبْل جس حالت میں غائب ہوئے تھے اُسی حالت میں ہی ملے ہیں۔
صلّو ا علٰی الْحَبِيْب ! صَلَّی اللہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد
(۸) جھوٹے الزام سے نَجات
ایک عمْررسیدہ اسلامی بھائی نے حلفیہ بتایا میں عرصہ۵ سال سے لڑکیوں کے ہاسٹل میں ملازمت کرتا ہوں۔ گزشتہ ماہ دسمبر 2003 میں ایک لڑکی نے مجھ پریہ الزام لگایاکہ اس نے میرا سونے کا ہار چرالیا ہے اور مجھے بَہُت برا بھلا کہا، چند دنوں بعد میری بچی کی شادی ہونے والی تھی ، اسلئے اس نے دھمکی دی کہ میں تمہیں بارات سمیت اندر کرادوں گی۔