مدرسے کے ناظم صاحب نے انہیں امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے تعویذات استعمال کرنے کیلئے ترغیب دلائی کہ آپ نے اتنا پیسہ دیگر عاملوں کو علاج کیلئے دیا اور کوئی فائدہ نہیں ہوا، اب آپ تعویذات عطاریہ جو کہ مفت دیئے جاتے ہیں ان کو استعمال کرکے دیکھیں۔ انھوں نے اس مشورے پر عمل کرتے ہوئے، مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ سے تعویذات عطاریہ حاصل کرکے استعمال کئے۔ اَلْحَمْدُﷲعَزَّوَجَلَّ کچھ ہی عرصے میں بہتری آنے لگی ،وہ مَدَنی منّا جو کل تک مدرسے جانے کیلئے تیارہوجاتا توگندے اثرات کے باعث نہ جا پاتا، امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے تعویذات استعمال کرنے کی بَرَکت سے دو یا تین دن بعد ہی اس نے مدرسے جانا شروع کردیااوراب اُس بچے نے حفظ بھی مکمل کرلیا ہے۔