سینگوں والی دلہن |
کھڑے کھڑے میرے باندھے ہوئے تعویذ کی طرف اشارہ کرکے تعویذات اتارنے یا اس کا اثر زائل کرنے کیلئے کچھ پڑھتا بھی رہا، مگر اَلْحَمْدُﷲعَزَّوَجَلَّ وہ ناکام رہا اورتعویذنہ اتار سکا،کچھ روز وہ خطرناک جنّ اسی طرح ظاہر ہوتا رہا پھرآخر تھک ہار کر تعویذاتِ عطاریہ کی بَرَکت سے غائب ہوگیا۔ اب اَلْحَمْدُﷲعَزَّوَجَلَّ اس سے مکمل جان چھوٹ چکی ہے۔
بندِ غم کاٹ دیا کرتے ہیں تیرے اَبرو پھیر دیتا ہے بلاؤں کو اشارہ تیرا (ذوقِ نعت)
صلّو ا علٰی الْحَبِيْب ! صَلَّی اللہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد
(۷) گندے اثرات سے نَجات
لطیف آباد نمبر 7(حیدرآباد) مدرسۃ المدینہ شعبہ حفظ کے ایک طالب علم پر گندے اثرات ہوگئے اور ان کو قرآن پاک پڑھنے سے مسلسل روکا جانے لگا۔ مَدَنی مُنا مدرسے کیلئے تیاری کرتا تو کوئی ان دیکھی قوّت اسے اٹھاکر پھینک دیتی، کبھی کپڑے گم ہوجاتے، کھانابرتن سے