Brailvi Books

سینگوں والی دلہن
12 - 33
 (۵)آنکھوں کی روشنی لوٹ آئی
بابُ الاسلام(سندھ) کے مشہور شہر سکھر کے مقیم مبلّغِ دعوتِ اسلامی نے حلفیہ بتایاکہ میرے بچوں کے ماموں کوبخار ہوا اور اچانک آنکھوں کی بینائی چلی گئی۔ گھر میں کہرام مچ گیا، ڈاکٹروں نے بھی مایوس ہوکر کہہ دیا کہ دعا کرو،روشنی کا دوبارہ لوٹنا بہت مشکل ہے۔ مجھے اطلاع ملی تو فوراً پہنچا اور مجلس تعویذات عطاریہ کے بستے سے رابطہ کا مشورہ پیش کیااور ان کو فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی )لے گیا ۔وہاں تعویذاتِ عطاریہ کے بستے کے ذمہ داران سے صورتحال بتا کر تعویذاتِ عطاریہ لئے اور کاٹ والا پانی بھی لے کر استعمال کروایا۔ اَلْحَمْدُﷲعَزَّوَجَلَّ        صرف ایک ہفتہ پابندی سے علاج کی برکت سے حیرت انگیز طور پر بچوں کے ماموں کی آنکھیں دوبارہ روشن ہوگئیں۔
صلّو ا علٰی الْحَبِيْب ! 		صَلَّی اللہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد
Flag Counter