کریں اوربہتر یہ ہے کہ گھر جاکر انکی خدمت کریں ۔ بہر حال وہ اسلامی بھائی دادی امّاں کو گھر لے آئے تو کسی نے مشورہ دیا کہ امیر اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے تعویذات استعمال کروائیں۔ یہ اسلامی بھائی جامِعَۃُ الْمَدینہ (سردار آباد)میں زیر تعلیم تھے لہٰذا انھوں نے وہیں سے تعویذاتِ عطاریہ حاصل کرلئے۔ َالْحَمْدُﷲعَزَّوَجَلَّّ چنددن کے اندر اندر دَرْد بالکل ختْم ہوگیا، جب دوبارہ ٹیسٹ وغیرہ کروایا تو ڈاکٹر حیرت زدہ رہ گئے کہ دل کا سوراخ بند ہوچکا ہے۔انہوں نے پوچھا کہ پچھلے دنوں کونسی دوا استعمال کی ہے؟جواب دیا ہم نے امیر اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے تعویذات استعمال کروائے ہیں۔یہ سن کر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ ہماری زندگی کا پہلا واقعہ ہے کہ اس قسم کی مریضہ کو اس طرح شِفاء ملی ہو۔ َالْحَمْدُﷲعَزَّوَجَلَّ ہماری دادی جان (یہ بیان دینے تک) حیات ہیں۔ اور انہیں دل کی کوئی تکلیف نہیں۔