Brailvi Books

سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟
82 - 86
کوئی سایہ نہ ہوگا (۱)وہ شخص جس کا دل مسجدوں میں لگا رہے (۲)وہ شخص جسے کوئی منصب والی عورت دعوتِ(گناہ)دے اوروہ کہے کہ ''میں اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرتا ہوں۔'' (۳)وہ شخص جس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حرام کردہ چیزوں سے اپنی آنکھ کو بچایا(۴)وہ آنکھ جس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں پہرادیااور(۵) وہ آنکھ جواللہ عَزَّوَجَلَّ کے خوف سے روئے۔ ''۱؎
 (جامع الصغیر،الحدیث۴۶۴۷،ص ۲۸۵)
اختتامِ کتاب :
    (علامہ سیوطی علیہ رحمۃاللہ القوی فرماتے ہیں)''میں نے ان احادیث مبارکہ سے ان خصائل وخوبیوں کوصاف وواضح کردیاہے جن سے سایہ عرش پانے والوں کی تعداد

ستَّر70بلکہ اس سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔تو میں نے آخری دواشعارکہے :
وَزِدْ بَعْدَ ذَا قَاضِی الْحَوَائِجِ صَـالِـحُ                       الْعَبِیْدِ  وَطِفْلاً  وَ  الشَّہِـیْدُ  بِـقَـتْـلِـہٖ

وَأَمًّا  وَتَعْـلِـیْمًـا   آذَانًـا  وَہِـجْـرَۃً                 فَزَادَتْ عَلَی السَّبْعِیْنَ مِنْ فَیْضِ فَضْلِہٖ
ترجمہ:(۱)۔۔۔۔۔۔ اور ان کے بعددیگرافراد یہ ہیں ۱؎ لوگوں کی حاجات پوری کرنے والا، ۲؎نیک غلام، ۳؎مسلمان بچے ،۴؎ دوران لڑائی شہید ہونے والا۔

(۲)۔۔۔۔۔۔۵؎ امامت کرنے والا،۶؎ قرآن پاک کی تعلیم دینے والا،۷؎ اذان دینے والا اور۸؎ ہجرت کرنے والاپس یہ(ماقبل سے مل کر) اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل وکرم سے70 سے بھی زائدہوگئے ۔
۱؎:یہاں صرف پانچ افرادکابیان ہواجبکہ ابتداء میں سات کاذکرتھا۔''جامع صغیر'' کی روایت میں باقی دوکاذکرموجودہے اوروہ یہ ہیں''وہ دواشخاص جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے باہم محبت کرتے ہیں۔''
Flag Counter