Brailvi Books

سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟
79 - 86
امامت کرے اور وہ اس سے راضی ہو(۲)وہ شخص جوہر دن اوررات میں اذان دیتا ہو اور(۳) وہ غلام جو اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اپنے آقا کا حق اد اکرے ۔''
 (جامع الترمذی ، ابواب البر و الصلۃ ،باب ماجاء فی فضل المملوک الصالح ، الحدیث ۱۹۸۶،ص۱۸۵۱،بدون لا یھولھم الفزع الاکبر)
اَلْفَزَعُ الْاَکْبَرسے بے خوفی :
    حضرت سیِّدُناابوسعیدخدری اورحضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے مروی ہے کہ ہم نے سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب سینہ ،با عثِ نُزولِ سکینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کوارشادفرماتے ہوئے سنا:''قیامت کے دن تین اشخاص سِیاہ مُشک کے ٹیلے پر ہوں گے ،انہیں اَلْفَزَعُ الْاَکْبَر (یعنی بڑی گھبراہٹ) خوف زدہ نہیں کرے گی اور نہ ہی ان کا حساب ہو گا(۱) وہ شخص جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا کے لئے قرآن پڑھے اور کسی قوم کی امامت کرے اور وہ اس سے راضی ہو(۲) وہ شخص جورضائے الہٰی عَزَّوَجَلَّ کے لئے کسی مسجد میں اذ ان دے کرلوگوں کو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف بلائے اور(۳) وہ شخص جو دنیا میں غلامی میں مبتلا ہوا مگرغلامی نے اُسے طلبِ آخرت سے دورنہ کیا۔''
 (شعب الایمان ،الحدیث ۲۰۰۲ ،ج۲، ص ۳۴۸)
لمبی گردنوں والے:
    حضرت سیِّدُنا ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرفوعاًروایت ہے کہ ''جب قیامت کا دن ہوگاتوسونے کی کرسیاں لائی جائیں گی جوموتیوں اور یاقوت سے جڑی ہوں گی،اس پرباریک اورسبز ریشمی کپڑے بچھے ہوں گے پھر ان پر نور کے گنبد بنائے جائیں گے اوریہ ندا کی جائے گی:''مؤذنین کہاں ہیں؟''پس وہ کھڑے ہوں گے
Flag Counter