(علامہ سیوطی علیہ رحمۃاللہ القوی فرماتے ہیں)ان آثاریعنی فرامینِ صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے ظاہرتویہی ہوتا ہے کہ قیامت کے دن تمام مسلمان سائے میں ہوں گے، لیکن ہونایہ چاہے کہ یہ فضیلت متقی وپرہیزگارمسلمانوں کے ساتھ خاص ہواورمجھے اس کے متقین کے ساتھ خاص ہونے پر ایک حدیث بھی ملی ہے۔چنانچہ ،
حضرت سیِّدُنا ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حُسنِ اَخلاق کے پیکر، نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمان عالیشان ہے : ''اللہ عَزَّوَجَلَّ نے جنَّات کو تین اقسام پر پیدا فرمایاہے(۱)ایک قسم سانپ، بچھو اور زمین کے کیڑے مکوڑے ہے(۲)دوسری قسم فضامیں ہواکی ماننداڑنے والی ہے اور (۳)تیسری قسم وہ کہ جن پر حساب و عقاب ہوگا۔اور اللہ عَزَّوَجَلَّ نے انسانوں کو بھی تین اقسام پر پیدا فرمایاہے (۱)ایک وہ کہ جانوروں کی طرح ہیں جن کے بارے میں یہ ارشادِباری تعالیٰ ہے: