Brailvi Books

سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟
70 - 86
ہوجائے تواس کے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے،اسے عذاب قبر سے محفوظ رکھا جائے گا،وہ بڑی گھبراہٹ سے امن میں ہوگا،حورِ عین(یعنی بڑی آنکھوں والی) سے نکاح کریگا اور اس کے سر پر وقاراورجنت کا تاج سجایاجائے گا(۲)وہ شخص جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضاطلب کرتے ہوئے اپنے جان و مال کے ساتھ نکلے اوریہ ارادہ رکھتا ہو کہ کفارکو قتل کرے مگر خود شہید نہ ہو پس اگر یہ شخص فوت ہوجائے یا قتل کردیا جائے تووہ بارگاہِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ میں حضرت سیِّدُنا ابراہیم خلیل اللہ علیہ الصلوۃ والسلام کے قریب ہوگا اورسچ کی مجلس میں قوت والے بادشاہ کے حضورحاضرہوگا(۳)وہ شخص جو خالص اللہ عَزَّوَجَلّ َکی رضا کے لئے اپنے جان و مال کے ساتھ اس ارادے سے نکلے کہ( کفارکو) قتل کرے اور شہید ہوجائے پس اگر یہ شخص فوت یا شہید ہوجائے تو قیامت کے دن اپنی تلوار بلندکرکے کندھے پررکھے ہوئے آئے گا جبکہ دیگرلوگ گھٹنوں کے بل بیٹھے یہ کہتے ہوں گے:''کیاہمیں جگہ نہیں دی جائے گی۔''پھر وہ (مذکورہ تینوں اشخاص)عرش کے نیچے موجود نور کے منبروں پرآکر بیٹھیں گے اور دیکھیں گے کہ لوگوں کے درمیان کس طرح فیصلہ کیا جاتا ہے۔''
 (مجمع الزوائدکتاب الجہاد،باب ماجاء فی الشھادۃ وفضلھا، الحدیث۹۵۱۲، ج۵، ص۵۳۱)
 (۲)۔۔۔۔۔۔حضرت سیِّدُنا ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے ،آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشادفرمایا:''شہداء قیامت کے دن سایہ عرش کے نیچے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں گنبدوں اور باغات میں ہوں گے۔''
 ( سیر اعلام النبلاء ، بزید بن التستری،ج۷،ص۲۲۲)
 (۳)۔۔۔۔۔۔حضرت سیِّدُنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہےکہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ
Flag Counter