(علامہ سیوطی علیہ رحمۃاللہ القوی فرماتے ہیں)''پھرمَیں نے تلاش و جستجو کی تو عرش کاسایہ دلانے والے مزید سات خصائل مل گئے اور یوں یہ پورے70 ہوگئے۔
حضرت سیِّدُناعتبہ بن عبداَلسُّلَمِیْ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورنبی پاک، صاحبِ لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ عالیشان ہے : ''راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں قتل ہونے والوں کی تین قسمیں ہیں،ایک وہ مؤمن جواپنی جان اوراپنے مال کے ساتھ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں جہادکرے اوردشمن سے خوب لڑے یہاں تک کہ قتل کردیا جائے تو یہ شہیدِ مُفْتَخِر (یعنی قابلِ فخر)ہے اوروہ عرش کے نیچے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے خیمہ(یعنی قرب ) میں ہوگا اور انبیا ء کرام علیھم الصلوۃ والسلام اس سے درجہ نبوت (اورنبوت سے متعلق کمالات) میں افضل ہوں گے۔ ''