وَزِدْ سَبعَتَینِ الحُبُّ لِلّٰہِ بَالِـغـاً وَتَطْہِیْرُ قَلْبٍ وَالْغُضُوْبُ لِأَجْلِہٖ
وَحُبُّ عَلِـیٍّ ثُـمَّ ذِکـرُ إِنـابَۃٍ وَأَمْرٌ وَنَہْیٌ وَالدُعَاء ُ لِسُـبُـلِـہٖ
وَمِنْ أَوَّلِ الْاَنْعَامِ یَقرَأُ غَـدَاتَـہ، وَمُستَغْفِرُ الْأَسْحَارِ یَا طِیْبَ فِعْلِہٖ
وَبِرٌّ وَتَرْکُ النَّمِّ وَالْحَسَـدُ الَّـذِیْ یُشِیْنُ الْفَتٰی فَاشْکُرْ لِجَامِعِ شَمَلِہٖ
ترجمہ:(۱)۔۔۔۔۔۔سایہ عرش والے مزیدچودہ خصائل واشخاص یہ ہیں۱؎ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے محبت کرنا،۲؎دل کوپاک رکھنااور۳؎(فعلِ حرام دیکھ کر ) اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے غصہ کرنا۔
(۲)۔۔۔۔۔۔۴؎حضرت سیِّدُناعلی کَرَّمَ اللہُ تَعَالیٰ وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے محبت کرنا،۵ ؎پھراللہ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر کرنا،۶؎ذکرِالہٰی عَزَّوَجَلَّ کی طرف جلدی کرنا،۷؎نیکی کی دعوت دینا،۸؎برائی سے منع کرنااور۹؎ اِطاعتِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ کی طرف بلانا ۔
(۳)۔۔۔۔۔۔۱۰؎(نمازِفجرمیں یااس کے بعد)''سوره انعام ''کی پہلی تین آیات پڑھنے والااور ۱۱؎صبح میں استغفار کرنے والا،اے اپنے کام کواچھا کرنے والے!
(۳)۔۔۔۔۔۔۱۲؎ والدین سے بھلائی کرنا،۱۳؎چغلی نہ کھانا،اور۱۴؎نوجوان کو عیب لگانے والے حسدکو چھوڑنا۔پس تو (مذکورہ خصائل پرشامل اس)مضمون کوجمع کرنے والے کا شکریہ ادا کر۔