Brailvi Books

سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟
67 - 86
پروردگار عَزَّوَجَلَّ! یہ کون ہے؟''اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:'' یہ وہ بندہ ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے بندوں کو اپنے فضل سے جونعمتیں عطافرمائی ہیں یہ ان پر حسد نہیں کرتا تھا ، اپنے والدین سے اچھاسلوک کرتا تھااور چغلی نہیں کرتا تھا۔''
 (کتاب الدعاء لابی عبدالرحمن محمد بن فضیل،الحدیث۱۰۲ ،ج۱،ص۲۸۰)
     حضرت سیِّدُنا عَمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ کسی صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ ارشادفرماتے ہیں کہ''حضرت سیِّدُنا موسیٰ کلیم اللہ علی نبیناوعلیہ الصلوۃ و السلام نے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف جلدی کی تو ایک شخص کو عرش کے نیچے بیٹھے ہوئے دیکھا جس پرآپ علیہ السلام کو تعجب ہوا ،آپ علیہ السلام نے عرض کی:'' اے میرے رب عَزَّوَجَلَّ! یہ کون ہے ؟''اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشادفرمایا:''میں یہ نہیں بتاتاکہ وہ کون ہے ، بلکہ اس کی تین صفات کی خبر دیتاہوں(۱)اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنے فضل سے بندوں کو جونعمتیں عطافرمائی ہیں یہ شخص ان پر حسد نہیں کرتا تھا(۲)اپنے والدین کی نافرمانی نہیں کرتاتھااور(۳)چغلی نہیں کھاتا تھا۔''
 (شعب الایمان ،باب فی الاصلاح بین الناس۔۔۔۔۔۔الخ ، الحدیث ۱۱۱۱۸،ج۷، ص ۴۹۷)
عرش کانور:
    حضرت ابومخارق رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے مرسل روایت ہے کہ'' اللہ کے پیارے حبیب ،حبیب لبیب عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:'' معراج کی رات عرش کے نور میں نہائے ہوئے ایک شخص کے پاس سے میراگزرہوا،میں نے کہا: ''یہ کون ہے؟کیا کوئی فرشتہ ہے؟''عرض کی گئی:'' نہیں ۔''میں نے دوبارہ کہا : ''کیا یہ نبی ہیں؟''عرض کی گئی :''نہیں۔''تومیں نے کہا:'' توپھر یہ شخص کون ہے ؟''
Flag Counter