Brailvi Books

سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟
64 - 86
مُقرَّبینِ بارگاہ کی نشانیاں:
    حضرت سیِّدُنا عطاء بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا موسیٰ علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں عرض کی :'' اے میرے پروردگارعَزَّوَجَلَّ! مجھے اپنے خاص بندوں کے بارے میں خبردے جوتیرے مُقرَّبین ہیں اورجنہیں تواپنے عرش کے سائے میں جگہ عطافرمائے گا جس دن اس کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا؟''اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا:''وہ جن کے دل پاک اورہاتھ (ظلم سے) بری ہیں،جو میری رضا کے لئے آپس میں محبت کرتے ہیں ،جب بھی میراذکرکیاجاتاہے تووہ میراذکر کرتے ہیں اور جب وہ میراذکر کرتے ہیں تومیں ان کا چرچا کرتاہوں،دشواری کے وقت کامل وضو کرتے ہیں،میرے ذکر کی طرف اس طرح آتے ہیں جس طرح پرندہ اپنے گھونسلے کی طرف آتاہے، میری حرام کردہ اشیاء کو حلال ٹھہرانے پر اس طرح غضب کرتے ہیں جس طرح چیتا لڑائی کے وقت غضب کرتاہے اور میری محبت کے ایسے دلدادہ ہوتے ہیں جس طرح بچہ لوگوں کی محبت کی وجہ سے محبت کرتا ہے۔ ''
 (کتاب الزھد للامام احمد بن حنبل،الحدیث۳۸۹،ص۱۱۰)
    (علامہ سیوطی علیہ رحمۃاللہ القوی فرماتے ہیں)''امام بیہقی علیہ رحمۃاللہ القوی نے حضرت مالک بن دینار علیہ رحمۃاللہ الغفَّار سے اسی کی مثل ایک روایت بیان کی ہے۔
مسجدوں کوآبادرکھو:
    حضرت سیِّدُنا معمر رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ قریش کے ایک آدمی نے بیان کیاکہ''حضرت سیِّدُنا موسیٰ علی نبیناوعلیہ الصلٰوۃ والسلام نے بارگاہِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ
Flag Counter